پروفائل واہ نوبل گروپ

واہ نوبل 1962 ء میں پاکستان آرڈننس فیکٹریز، صعب سویڈن، اور المشعال کمپنی سعودی عرب کے مشترکہ تعاون سے معرضِ وجود میں آیا. واہ نوبل گروپ ایک کثیر القومی گروپ ہے اس میں چھے کمپنیاں شامل ہیں- یہ تجارتی دھماکہ خیز مواد، اشیاء، صنعتی کیمیکل اورایسیٹیٹس کی وسیع رینج کی پیداوار اور توانائی کے شعبے میں مصروف ہے.

واہ نوبل پاکستان آرڈننس فیکٹریز کے ماتحت تجارتی ادارہ کے طور پر کام کر رہا ہے اور واہ نوبل پرائیوٹ لمیٹڈ کے حصص یافتگان حسب ذیل ہیں:
• پی او ایف، پاکستان ٪ 51،75
• صعب، سویڈن ٪ 27،23
• المشعال کمپنی سعودی عرب ٪ 21،02

1962 کے بعد سے واہ نوبل نے بہت تیزی سے ترقی اور توسیع کی اور پاکستان کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی کے طور پر سامنے آیا. یہ بنیادی طور پر اپنے صارفین کے اعتماد اور واہ نوبل کی سرشار افرادی قوت کی وجہ سے ممکن ہو سکا.

اعلی کارکردگی کے حصول لیے ادارہ ہمہ وقت اپنے معزز کسٹمرز کو بہترین کوالٹی ، اطمینان اورسماجی ذمہ داریوں کے لیے کوشاں‌ہے.